حماس نے اسرائیل کی ٹیکنالوجی کو شکست دے دی ہے، جماعت اسلامی کراچی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ”شب یکجہتی غزہ“ کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ میں 32 ہزار سے زائد لوگوں پر بمباری کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں جنگ بندی پر قرارداد پاس کی ہے لیکن اسرائیل کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہے، اسرائیل کو وحشیانہ طاقت مسلم حکمرانوں نے دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ کے لئے آواز اٹھائیں۔ اہل غزہ و فلسطین کے عوام فرض کفارہ ادا کررہے ہیں اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کر رہے ہیں۔فلسطین کے مسلمان گریٹر اسرائیل کو ناکام بنانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام ریاست کے بارے میں بتائیں کہ یہ اہل غزہ و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کیوں کھڑے نہیں ہوتے۔؟ اگر ریاست کو ججوں کے بیڈ رومز کی ویڈیوز اور مینڈیٹ ہڑپنے سے فرصت مل جائے تو اہل غزہ کی جانب دیکھیں۔حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی غلامی میں خارجہ پالیسی بنے گی تو ہم مزید غلامی میں گھرتے چلے جائیں گے۔ حماس نے اسرائیل کی ٹیکنالوجی کو شکست دے دی ہے۔ اسرائیل شکست کھا چکا ہے اور سویلین پر حملہ کررہا ہے۔ ہم رائے عامہ سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور حکمرانوں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *