حیدرآباد میئر وجیہ لکشمی نے کانگریس میں شامل ہونے کا کردیا اعلان _ والد ڈاکٹر کیشو راو بھی بہت جلد چھوڑ دیں گے بی آر ایس

[]

حیدرآباد _ گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کی میئر جی وجیہ لکشمی نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 30 مارچ ہفتہ کو کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والی ہیں انہوں نے کہا کہ برسراقتدار جماعت میں شامل ہونے سے شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا سکتا ہے

اسی دوران وجیہ لکشمی کے والد و بی آر ایس پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کیشو راو نے بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیشو راو نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی میں 53 سال اپنی زندگی گزارے ہیں تلنگانہ کے لئے بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے تھے اور اب کانگریس پارٹی میں ہی آخری سانس تک رہنے کا فیصلہ کیا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *