[]
اسلام آباد: غیرمعمولی اقدام میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججس نے عدلیہ کے کام کاج میں پاکستان کی طاقتور انٹلیجنس ایجنسیوں کی مبینہ مداخلت کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل سے مداخلت چاہی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججس کے زیردستخطی مکتوب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی والی سپریم جوڈیشیل کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عدالتی کام کاج میں ایسی مداخلت کے خلاف جوڈیشیل کنونشن کی پہل کرے۔