تلنگانہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت42ڈگری سے تجاوز

[]

حیدرآباد: تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ اوراعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ ریاست کے بعض اضلاع میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

30 مارچ تک حکام نے نرمل، عادل آباد، جگتیال، نظام آباد، راجنا سرسلہ، پداپلی، محبوب نگر، نلگنڈہ، کھمم اور محبوب آباد اضلاع کیلئے ہدایات جاری کیں۔

ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت پہلے ہی 42 ڈگری کو پار کر چکا ہے۔ رات کے وقت یہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں 28 تاریخ سے گرم ہوائیں چلیں گی اور بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، سوریہ پیٹ، نلگنڈہ، محبوب نگر اور نارائن پیٹ اضلاع میں گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *