[]
نئی دہلی: آج کل نوجوان سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کیلئے عجیب و غریب حرکتیں کررہے ہیں۔ بعض دفعہ ان کی یہ حرکتیں ان کیلئے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔ ایسے ہی ایک معاملے میں چلتی جیپ کے بانٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنانے والی لڑکی کے خلاف پولیس نے کاروائی کی ہے۔
یہ معاملہ پنجاب کا ہے۔ ریاست کے ہوشیار پور کے قریب واقع دسویہ سے تعلق رکھنے والی گوری نامی لڑکی کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز ہو گئے، اس خوشی میں اس نے گاڑی پر جلوس نکالا، جالندھر جموں نیشنل ہائی وے پر وہ چلتی گاڑی کے بانٹ پر بیٹھی رقص کر رہی تھی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس کے ساتھ ہی پولیس نے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے گاڑی کی نشاندہی کی اور لڑکی کو روڈ سیفٹی قواعد کی خلاف ورزی پر چالان عائد کیا گیا۔ گاڑی بھی ضبط کرلی گئی۔لڑکی کا ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔
ਹੁਸ਼ਿਆਰਪੁਰ ਪੁਲਿਸ ਨੇ ਦਸੂਹਾ ‘ਚ ਥਾਰ ਗੱਡੀ ਦੇ ਬੋਨਟ ‘ਤੇ ਬੈਠ ਕੇ ਟ੍ਰੈਫਿਕ ਨਿਯਮਾਂ ਦੀ ਉਲੰਘਣਾ ਕਰਨ ਸਬੰਧੀ ਸੋਸ਼ਲ ਮੀਡੀਆ ਰਾਹੀਂ ਮਿਲੀ ਸੂਚਨਾ ਤੇ ਤੁਰੰਤ ਕਾਰਵਾਈ ਕਰਦੇ ਹੋਏ ਥਾਰ ਗੱਡੀ ਨੂੰ ਟ੍ਰੈਫਿਕ ਨਿਯਮਾਂ ਤਹਿਤ ਕਬਜਾ ਪੁਲਿਸ ਵਿੱਚ ਲੈਕੇ ਕਾਰਵਾਈ ਕੀਤੀ ਗਈ। ਉਨ੍ਹਾਂ ਨੂੰ ਭਵਿੱਖ ਵਿੱਚ ਅਜਿਹੀ ਹਰਕਤ ਨਾ ਕਰਨ ਦੀ ਚਿਤਾਵਨੀ ਦਿੱਤੀ।..(1/2) pic.twitter.com/T82au9AALQ
— Hoshiarpur Police (@PP_Hoshiarpur) August 2, 2023