[]
ایودھیا: ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کی جارہی رام مندر کا آئندہ سال جنوری میں افتتاح عمل میں آئے گا۔ اِس سلسلہ میں 21 تا23 جنوری خصوصی مذہبی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
مندر ٹرسٹ کے ایک رکن نے یہ بات بتائی۔ ٹرسٹ کے ارکان نے پہلے بتایاتھا کہ اِس تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم نریندرمودی کو سرکاری طورپر مدعو کرنے کیلئے دعوت نامہ روانہ کیا جائے گا۔
رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ رام جنم بھومی کی افتتاحی مذہبی تقاریب آئندہ سال جنوری کے تیسرے ہفتہ میں 21 تا 23 تاریخ کو منعقد کی جائیں گی۔
ہم نے تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم نریندرمودی کے علاوہ ہندو مذہب کی اہم شخصیتوں جیسے سادھوؤں وغیرہ کو بھی مدعو کیا ہے۔ اُنہوں نے بتایاکہ ا صل تقریب غیرسیاسی ہوگی۔