رضاکار فلم کے پروڈیوسر کو مرکز کی سیکوریٹی

[]

حیدرآباد: رضاکار فلم کے پروڈیوسر گڈور نارائن ریڈی کی طرف سے مرکزی وزارت داخلہ میں درج کی گئی شکایت کے بعد انہیں سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر نارائن ریڈی کو 1+1 سی آر پی ایف سیکورٹی الاٹ کی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ نارائن ریڈی کو اب تک 1100 دھمکی آمیزگمنام فون کالس موصول ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نارائن ریڈی نے تلنگانہ لبریشن موومنٹ کی تاریخ پر مبنی فلم رضاکار تیار کی ہے۔ یہ فلم 15 مارچ کو کئی رکاوٹوں کے بعدیہ فلم 15مارچ کوریلیزکردی گئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *