دھوکہ سے روسی فوج میں شامل محمد اصفان کی میت بازار گارڈ لائی گئی

[]

حیدرآباد: روسی فوج میں دھوکہ سے شامل کئے جانے والے حیدرآباد کے 30سالہ نوجوان محمد اصفان کی میت ہفتہ کے روز شہر کے علاقہ بازارگارڈ میں واقع ان کے مکان لائی گئی۔

بتایا جاتاہے کہ اصفان کودھوکہ سے روس کی فوج میں بھرتی کرایاگیا اور انہیں زبردستی یوکرین سے لڑنے کے لئے محاذجنگ پر روانہ کیاگیا جہاں گولہ باری میں شہر کے جواں سال افصان ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ محمد اصفان کے افراد خاندان نے کچھ دن پہلے ہی مجلس اتحادالمسلمین کے صدر وایم پی حیدرآباد اسد الدین اویسی سے اُن کو جنگ کے علاقہ سے واپس لانے میں مدد کی درخواست کی تھی۔ اسدالدین اویسی نے ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانہ سے ربط پیدا کیا تو حکام نے نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کے نوجوان محمد اصفان ان کئی نوجوانوں میں سے ایک ہیں جنہیں مبینہ طورپر کچھ ایجنٹوں نے دھوکہ دیکر یوکرین کے خلاف جاری تنازعہ میں روسی فوج کیلئے لڑنے کیلئے تیار کیا تھا۔

اصفان کے افراد خاندان نے مرکزی حکومت کے وزارت خاجہ سے روس میں پھنسے نوجوانوں کو بحفاظت ملک واپس لانے اور ان دھوکہ باز ایجنٹوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *