اے ٹی ایم مشین توڑ کر 25 لاکھ کی چوری۔ نظام آباد ضلع میں واردات سے سنسنی

[]

نظام آباد۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر 25 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ یہ واردات ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد کے ردرور منڈل میں پیش آئی۔

 

ذرائع کے مطابق بس اسٹانڈ کے قریب واقع ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سنٹر میں چہارشنبہ کی رات دیر گئے چار لٹیرے داخل ہوئے، وہ اپنے چہروں پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں سے محفوظ رہنے کے لیے پہلے ان کیمروں پر اسپرے کر دیا اور اس کے بعد اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر 25 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔

 

رقم لوٹنے کے بعد ٹولی فور وہیلر میں وہاں سے فرار ہوگئی اطلاع ملتے ہی ردرور پولیس مقام واقع پر پہنچ گئی۔ لٹیروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *