[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی گارڈئین کونسل کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ جنتی نے ماہ رمضان میں قرآن کریم کی تلاوت ، اللہ سے دعا اور تقوی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
کونسل کے اجلاس کے دوران انہوں نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کیا اور عوام اور مخیرین سے متاثر کی زیادہ سے مدد کی اپیل کی۔
آیت اللہ جنتی نے فلسطین میں عوام کی حالت زار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم کی داستانیں دنیا بھر میں سنی جارہی ہیں۔ غزہ کے حالات مسلمانوں اور عالمی حریت پسندوں کے لئے نہایت پریشان کن ہیں۔
اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمان ظلم سے نظریں نہیں چراسکتا ہے۔ ہمیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہئے۔