ایل بی اسٹیڈیم میں چیف منسٹر کی دعوت افطار

[]

حیدرآباد: مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر نے آج سہ پہر ایل بی اسٹیڈیم میں دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیف منسٹر اے ریورنت ریڈی،15 مارچ،رمضان کے پہلے جمعہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کررہے ہیں کیونکہ15 مارچ کے بعد کسی بھی وقت الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی اعلامیہ جاری ہوسکتا ہے۔ اس تناظر میں چیف منسٹر نے قبل از وقت دعوت افطار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

محمد علی شبیر کے ہمراہ جی ایچ ایم سی، محکمہ پولیس، واٹر ورکس، محکمہ برقی کے عہدیداروں کے علاوہ وقف بورڈ چیرمین سید عظمت اللہ حسینی، چیرمین حج کمیٹی مولانا خسروپاشاہ، چیرمین مائنا ریٹی فینانس کارپوریشن عبید اللہ کوتوال،

چیرمین اردو اکیڈیمی طاہر بن ہمدان، سکریٹری چیف منسٹر شاہ نواز قاسم، ڈائرکٹر مائنا ریٹی ویلفیر تفسیر اقبال اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ محمد علی شبیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دعوت افطار کے انتظامات میں کوئی کثر اٹھانہ رکھیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق مہمانوں کی خاطر تواضع میں کوئی کمی نہیں ہوئی چاہئے۔

کانگریس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی دعوت افطار ہے۔ توقع ہے کہ دعوت افطار میں 10ہزار سے زائد مہمان شرکت کریں گے۔ چنانچہ وسیع تر انتظامات پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *