[]
دمشق: جنوبی شام کے صوبے قنیطرہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غیر ملکی دہشت گرد تھے۔
جنگ پر نظر رکھنے والے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت واضح نہیں ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق لبنانی حزب اللہ یا ایرانی ملیشیا سے ہے۔
برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ گروپ نے کہا کہ فضائی حملوں میں قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں خان ارنبہ کے شمال میں تل احمر کے علاقے میں دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
تنظیم کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے قبل اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ شامی سرحد کے قریب عین النوریہ کے علاقے کے پاس ایک اور مقام کو براہ راست اسرائیل نے نشانہ بنایا تھا۔