اعضاء کی پیوند کاری کی سہولت غریبوں کو مفت فراہم کرنے کی ضرورت:وزیرصحت تلنگانہ

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ اعضاء کی پیوند کاری کی سہولت غریبوں کو مفت میں فراہم کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں اعضاء کے عطیہ کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنی چاہئے۔

وزیر موصوف آج صبح حیدرآباد میں منعقدہ 13ویں آرگن ڈونر پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کو اعضاء کی پیوند کاری کی سہولت دستیاب کروانے کے لیے گاندھی اسپتال میں 40 کروڑ روپے کی خصوصی لاگت سے آرگن ٹرانسپلانٹ بلاک قائم کیا جا رہا ہے اور یہ بلاک جلد ہی دستیاب کرایا جائے گا۔

انہوں نے بی پی اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کو کنٹرول میں رکھنے اور تمباکو سے دور رہنے کے لیے شعور کی بیداری کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں 1672 اعضاء کی پیوند کاری کی گئی جس میں سے 570 تلنگانہ میں کئے گئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *