[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر ملاریڈی کے داماد و ملکاجگری کے رکن اسمبلی راج شیکھر ریڈی کے کالج کی عمارتوں کو بلدیہ نے منہدم کردیا۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ ڈنڈیگل میں چنادامرتالاب میں بفرزون میں راج شیکھر ریڈی کے ایروناٹیکل اور ایم ایل آر اے ٹی کالجوں کی دو مستقل عمارتوں اور 6 عارضی شیڈوں کو منہدم کردیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی اور ریونیو کے حکام نے اس بات کو پایاکہ تالاب کے بفر زون کی جملہ8.24 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر کیاگیا تھا اور پارکنگ کے لیے سڑکیں اور عمارتیں بنائی گئی تھیں۔
اس بارے میں انتظامیہ کو ایک ہفتہ قبل نوٹس دی گئی تھی۔ میڑچل ضلع کلکٹر کے تازہ احکامات کے مطابق انہدامی کارروئی محکمہ ریونیو اور پولیس کی سرپرستی میں کی گئی۔ بعض طلباء اورکالج کا عملہ اس کو روکنے کے لیے وہاں پہنچ گیا۔
عامر علی خان اور کودنڈ رام کی ایم ایل سی نامزدگیوں کو ہائیکورٹ نے منسوخ کردیا ، حکومت کو بڑا جھٹکا
حیدرآباد: ایم ایل سی کی تقرریوں پر حکومت کو ایک بڑا جھٹکالگا ہے۔ تلنگانہ ہائیکورٹ نے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی کی تقرری پر آج اپنا فیصلہ سنایا۔ کودنڈارام اورعامر علی خان کی تقرری کو ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔ ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ کودنڈارام اور عامر علی خان کی بطور ایم ایل سی تقرری غلط ہے۔
حکومت نے دونوں کو ایم ایل سی کے طور پر مقرر کرنے والے گزٹ کو مسترد کر دیا۔ گورنر نے تمیلی سائی سوندرا راجن نے بی آر ایس کے داسوجو شراون اور کورا ستیہ نارائنا کے انتخاب پر دوبارہ غور کرنے کا حکم دیا۔
ہائیکورٹ نے تجویز پیش کی کہ گورنر کو وزرا کی کونسل کے فیصلہ کی پابندی کرنی چائے۔ کورٹ نے کہاکہ نئے ایم ایل سی تقررات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ گورنر کے پاس ڈی شراون اور ستیہ نارائن کی تقرری کو منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اُنہیں کابینہ میں واپس بھیجا جائے۔