شکاگو میں “آرا” کے زیر اہتمام مشاعرہ

[]

شکاگو ۔ آرکیٹکٹ عبدالرحمن سلیمؔ

”AARA آرا” (امریکن آسو سی ایشن آف ریٹائرڈ ایشینس) کے زیر اہتمام AARA کیفے میں یکم مارچ کو جشن ادب محفلِ مشاعرہ منعقد ہوا جسکے داعی آرکیٹکٹ عبدالرحمن سلیم تھے۔ اس مشاعرہ کی نظامت بھی انھوں نے بہت عمدگی کے ساتھ انجام دی۔ انھوں نے ابتدا میں حاظرین کا خیر مقدم کیا اور اردو کی محفلوں کو منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

شکاگو کے محبان اردو نے اس تقریب میں شرکت کی۔جن میں قابل ذکر جناب خلیل الزماں خان خلیلؔ ، نواب میر حامد علی خان ، انجینئر علی الدین خواجہ،جناب ضمیر الدین، جناب اکبر ہزاری، جناب وبیگم اقبال صالح جی ، جناب سید اکرم محی الدین ، جناب امتیاز قیصر، جناب وبیگم ارشاد انصاری ، جناب شفیق حسن ، شجاعت علی خان ، جناب وبیگم ضمیر صدیقی ،محترمہ ناہید بابر ، محترمہ فہمینہ ،جناب عدنان احمد سلیم نے اس محفل میں شرکت کی اور محبان اردو کمیونٹی اس پروگرام کے انعقاد کے لیے AARA خاص طور پر ڈاکٹر طلعت رضوی اور جناب پرویز ملک کا شکریہ ادا کیا۔ ڈنر کے ذر کے بعد محفل کا آغاز ہوا- مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نےفرمائی۔

 

مشاعرہ میں شعراء کرام جنھوں نے اپنا کلام پیش کیا ان میں عبدالرحمن سلیمؔ -ناظم مشاعرہ’ پورنیما جھا’ انجینیر عابدؔ رشید’ ساجدہؔ کاظمی’ نذرؔنقوی۔ رفیع بخت نفیسؔ’ڈاکٹر اے آر افسرؔ’ سیدینؔ رضوی اورسیماؔ عابدی کے علاوہ خلیل الزماں خاں خلیلؔ نے اپنا مزاحیہ کلام اور ڈاکٹر توفیق انصاری احمدؔ صدر مشاعرہ نے اپنا کلام پیش کیا۔ سینیر شاعر نذر نقوی نے ابتداء میں نعت رسول ﷺ پیش کی۔ محفل مشاعرہ کی عکس بندی عدنان احمد سلیم اور انجینئیر عابد رشید نے کی۔

 

آخر میں داعی محفل آرکیٹکٹ عبدالرحمن سلیم نے تمام شعراء کرام ، سامعین اور آرا کے ڈاکٹر طلعت رضوی اور جناب ملک پرویز کا نام بنام شکریہ ادا کیا-

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *