اسرائیل اور لبنان جنگ میں کیرالا کا ایک شخص ہلاک، ہندوستان کی اڈوائزری جاری

[]

نئی دہلی: اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس  کے درمیان گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جنگ جاری ہے۔ دیگر ممالک بھی اس جنگ میں شامل ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں لبنان کے حملہ میں کیرالا کا ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 اس کے بعد مرکزی حکومت نے اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہےحکومت نے ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر سرحد سے دور کسی محفوظ مقام پر پہنچ جائیں۔

درحقیقت لبنان کے حزب اللہ کے دہشت گردوں کی طرف سے داغا گیا ٹینک شکن میزائل اسرائیل کی شمالی سرحد پر واقع مارگالیوٹ کے قریب ایک باغ میں داغا گیا ہے۔ پیر کو ایک ہندوستانی شہری اس کی زد میں آکر ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی سفارت خانہ اپنے تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ایڈوائزری میں ہیلپ لائن نمبر اور ای میل ایڈریس بھی جاری کیا گیا۔

حکومت نے کہا کہ کسی بھی رہنمائی یا وضاحت کے لیے 24/7 ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر+972 35226748پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی شہری cons1.telaviv@mea.gov.in پر ای میل بھی کر سکتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *