[]
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق شہباز شریف نے پیر کو دوبارہ حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، کہا، “ہمیں معیشت میں اصلاحات کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔”
ملک کے 24ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد، شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کو ہموار کرنے اور اقتصادی اشاریوں کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کو فروغ دے گی اور تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرے گی۔