[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ خلیج عدن کے جنوب مشرق میں اسرائیلی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔
سمندری سیکورٹی کے ادارے امبری کے مطابق خلیج عدن میں رواں دواں صہیونی کشتی کے اردگرد دو دھماکے ہوئے جس کے بعد کشتی کے عرشے پر آگ لگ گئی۔
امبری کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کشتی پر حملے کے بعد آگ لگنے کی وجہ سے کشتی کو نقصان ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
بیان میں کہا ہے کہ صہیونی کشتی لائبریا کے پرچم کے تحت سفر کررہی تھی اور خلیج عدن میں حملے کی زد میں آگئی۔
غزہ پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیلی کشتیوں اور صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والے سمندری جہازوں پر حملے کا اعلان کررکھا ہے۔