[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہندوستانی سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرکے ہندوستانی شہریوں کو سرحدی علاقوں کے سفر سے خبردار کیا ہے۔
اس بیان میں بھارتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرحدی علاقوں میں رفت و آمد سے گریز کریں اور مقبوضہ فلسطین کے اندر محفوظ مقامات پر رہیں۔
اس انتباہ کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ انتباہ لبنان کے سرحدی علاقوں اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں وسیع پیمانے پر تصادم کے امکان کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔