[]
جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’وہ صرف مارکیٹنگ اور ری برانڈنگ کے لیے بیٹھے ہیں۔ وہ خود کو ’وشو گرو‘ قرار دے چکے ہیں۔ ہم وزیراعظم کے عہدے کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص احترام چاہتا ہے تو اسے بھی احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔‘‘ واضح رہے کہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے پٹنہ میں مہاگٹھ بندھن کے ایک جلسۂ عام میں کہا تھا کہ ’’اگر نریندر مودی کے پاس پریوار (خاندان) نہیں ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ وہ رام مندر کے بارے میں ڈینگیں مارتے رہتے ہں۔ وہ سچے ہندو بھی نہیں ہیں۔ ہندو سنسکار میں بیٹے کو اپنے والدین کی موت کے بعد اپنا سر اور داڑھی منڈوانی ہوتی ہے لیکن جب پی ایم مودی کی ماں کا انتقال ہوا تو انہوں نے ایسا نہیں کیا تھا۔‘‘ لالو پرساد کے اس بیان کے بعد پوری بی جے پی خود کو وزیر اعظم مودی کا پریوار بتانے میں جٹ گئی ہے۔