میں لوگوں کے سامنے کھلی کتاب ہوں ، میرا خود کا کوئی سپنا نہیں ہے : عادل آباد کے جلسہ عام سے وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب

[]

نمایندہ خصوصی کی رپورٹ

عادل آباد۔4/مارچ (اردو لیکس)وزیر اعظم نریندرا مودی نے عادل آباد مستقر کے اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم میں پبلک میٹنگ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتخابی میٹنگ نہیں ہے ابھی تو انتخابات کا اعلان بھی نہیں ہوا ہے۔ میں تو صرف ملک میں کیے گئے وکاس کے بارے میں جانکاری دینے آیا ہوں۔نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پندرہ دنوں میں ملک میں مرکز کی جانب سے جو جو کام انجام دیے گئے ان کو گنوایا اور کہاکہ یہ وکاس کا اتسو ہے۔ چناؤ جب آئے گا دیکھیں گے مجھے تو دیش کا وکاس کرنا ہے۔

 

اپنے خطاب کے دوران نریندر مودی نے عوام سے مخاطب ہوکر کہاکہ مجھے تلگو میں بھاشن دینے نہیں آتا ہے اسی لئے ہندی میں بات سب کو سمجھ آئے گی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دیش کو وکست بنانے کے لئے دن رات جدوجہد جاری ہے۔اسی ضمن میں مختلف میٹنگز جاری ہے جن میں لاکھوں نوجوانوں نے حصہ لیا اور ملک کو ترقی کی سمت گامزن کرنے مختلف تجاویز پیش کی۔انہوں نے مزید کہاکہ تلنگانہ میں ہر طبقہ کہہ رہا ہے کہ اب کی بار چار سو سیٹ اور پھر سے بی جے پی سرکار،مودی  کے بیان پر سامعین نے تھالیوں کی گونج میں ان کی بات کا استقبال کیا۔نریندر مودی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ بی جے پی نے ایک آدیواسی کو ملک کا پریسڈینٹ بنایا ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد میں جو میوزیم بن رہا ہے

 

بی جے پی نے اس کا نام رام جی کے  نام پر رکھا ہے۔بی جے پی کی جانب سے آدیواسیوں کو سممان مل رہا ہے۔آدیواسی سماج میں جو لوگ پچھڑے ہیں اور انہیں سماج میں کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے انہیں بھی پی ایم جن من یوجنا کے ذریعے فائدہ پہنچایا جارہا ہے اس اسکیم سے تلنگانہ کے لوگ بھی استفادہ کررہے ہیں۔تلنگانہ کے لوگوں کے وکاس کے لئے بھی مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔کسانوں کے لئے بھی مختلف اقدامات کیے گئے۔تلنگانہ میں ایک میگا ٹیکسٹائل پارک بن رہا ہے۔اسی لئے لوگ کہتے ہیں کہ مودی کی گیارنٹی بولے تو پکی گیارنٹی،تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی بی آر ایس بننے سے کچھ نہیں بدلا تھا اسی طرح کانگریس سے بھی کچھ تبدیلی نہیں آئی گی۔

 

بی آر ایس اور کانگریس ایک جیسی ہی سیاسی پارٹیاں ہے۔تلنگانہ میں بی آر ایس نے کالیشورم میں کرپشن کیا اور کانگریس ان فائلوں کو دباکر مزید کرپشن کرنے کا سونچ رہی ہے۔مودی نے کہاکہ ملک کے لوگ مجھے جانتے ہیں اور میں لوگوں کے سامنے کھلی کتاب ہوں۔لوگ مجھے جانتے ہیں۔میں دن رات کاموں میں لگا رہتا ہے پھر بھی میرا کام لوگوں کے سامنے جب آتا ہے تو لوگ لکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مودی جی کتنا کام کریں گے تھوڑا آرام بھی کرلو،مودی نے مزید کہاکہ میرا خود کا کوئی سپنا نہیں ہے بلکہ ایک سو چالیس کروڑ دیش واسیوں کی فکر رہتی ہے۔یہی میرا پریوار ہے

 

انہیں کی فکر میں لگا رہتا ہوں،دیش کی لڑکیوں،بچوں اور جس کا کوئی نہیں ہے ان کا مودی ہے۔وہی میرا پریوار ہے۔میں صرف میرے پریوار کے لئے جی رہا ہوں اور جونج رہا ہوں،اسی لئے آج پورہ دیش ایک سر میں کہہ رہا ہے میں ہوں مودی کا پریوار،اسی الفاظ کو مودی نے سامعین سے بار بار کہلوایا۔انہوں نے ایک پیغام بھی دیا کہ رام مندر کی تعمیر میں تلنگانہ کی عوام کا بھی حصہ ہے۔رام کا آشرواد پورے ملک کے لوگوں پر ہے۔میرے بھائیوں اور بہنوں سب سے یہ التجا کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو مصیبت میں زندگی بسر کرنا نہیں چاہیے

 

اسی لئے مجھے تلنگانہ کے لوگوں کا پیار چاہیے،میں آپ کے سامنے ایک سیوک بن کر آیا ہوں۔اخیر میں مودی نے سب سے بھارت ماتا کی جے نعرے لگالکر اپنے خطاب کا اختتام کیا۔قبل اس کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی،ایم پی سویم باپو راؤ،مقامی رکن اسمبلی پایل شنکر و دیگر نے بھی مخاطب کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *