[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالےسے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت اور فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔
فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رہنما نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ غزہ میں جنگ بندی اور امدادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشش کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غزہ کے شمال سے ہجرت کرنے والے فلسطینیوں کو واپس گھروں میں جانے دیا جائے اور علاقے سے صہیونی فورسز کا مکمل انخلاء کیا جائے۔ اس حوالے سے حماس کی قطر اور مصر کے حکام کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں اسرائیلی وفد کی موجودگی ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہےہماری توجہ جنگ بندی کے لئے کسی معاہدے تک پہنچنا ہے۔ صہیونی حکومت کو جنگ اور مذاکرات دونوں میدانوں میں شدید پریشانی لاحق ہے اسی پریشانی کے عالم میں غزہ میں امدادی سامان کی صفوں میں کھڑے ہونے والوں پر بھی حملے کررہی ہے۔