[]
امریندر پٹیل نے کہا کہ ’’اوم پرکاش راج بھر اور ان کے دونوں بیٹوں کو اپنی ذہنی حالت کی جانچ کرانی چاہیے۔ اگر آپ ایسے بیانات دیں گے تو آپ الیکشن لڑنے کے لائق نہیں رہیں گے۔ آپ پچھڑے دلتوں کو لات ماریں گے اور ہمارے ووٹوں کا سودا بھی کریں گے تو یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ اترپردیش میں گزشتہ 600 دنوں سے 69 ہزار امیدوار اساتذہ بھرتی میں ریزرویشن کے معاملے میں احتجاج کر رہے ہیں۔