[]
حیدرآباد میں بی جے پی کے ایک لیڈر اودے بھاسکر گوڑ پر پیش آئے قاتلانہ حملہ کے کیس نے نیا موڑ اختیار کر لیا۔اس کیس کی تحقیقات کرنے والی پولیس حملہ سے متعلق نیا انکشاف کیا ہے ۔ سیاست میں داخل ہونے والے اودے بھاسکر نے پولیس سے گن مین حاصل کرنے کے لیے کرائے کے افراد سے خود پر حملہ کروایا تھا کیونکہ ماضی میں ان کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج تھے۔
تاہم اس نے کرائے کے افراد کے ذریعہ خود پر چاقو سے حملہ کرواتے ہوئے زخمی ہوگیا اس کے بعد اوپل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ اس پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین کی اور حقیقت کا پتہ چلا۔ ملکاجگیری ڈی سی پی پدمجا نے کہا کہ ملزم بھاسکر گوڑ کے ساتھ چھ دیگر کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔
بھاسکر گوڑ حیدرآباد کے بوڈاوپل میں رہتا ہے۔ اس نے گن مین حاصل کرتے ہوئے شہرت پانے کے لیے اپنے آپ پر قاتلانہ حملہ کا منصوبہ بنایا۔ اس نے یہ منصوبہ اس نیت سے بنایا کہ اگر اس کی حفاظت کے لئے پولیس گن مین الاٹ کرتی ہے تو معاشرہ اس کی عزت کرے گا۔ یہ واقعہ 24 فروری کو اوپل بھاگیت میں پیش آیا۔ اس کے لیے اس نے 2.50 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا۔ اس کے خلاف جڑواں شہروں میں سات مقدمات درج ہیں۔ قتل کے منصوبے میں تعاون کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ دو دیگر فرار ہیں