کاشی میں 41 لوگوں کی جان بچانے والے مسلم وکیل کا گھر گرا دیا گیا

[]

نئی دہلی: گزشتہ سال‌اترکھنڈ کے اتر کاشی میں پھنسے ہوئے 41 افراد کی جان بچانے والے وکیل کا مکان منہدم کردیا گیا۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ نے اس واقعہ پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ

 

کاشی میں پھنسے ہوئے 41 لوگوں کی جان بچانے والے وکیل حسن کا گھر بلڈوزر سے گرا دیا گیا ہے۔ @official_dda نے نوٹس تک نہیں دیا بلڈوزر اس وقت چلایا گیا جب وکیل کے بچے ان کے گھر میں اکیلے تھے۔‌صدر مجلس نے یاد دلایا‌کہ وکیل اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ان 41 لوگوں کو بچایا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسے افراد کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جاتا ہے، لیکن شاید ان کا نام ایڈوکیٹ حسن ہے اس لیے مودی راج میں ان کے لیے صرف بلڈوزر، انکاؤنٹر وغیرہ ہی ممکن ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *