دھنواڑہ اردو میڈیم ہائی اسکول میں سائینس میلہ کا انعقاد

[]

نارائن پیٹ: 29 فروری (اردو لیکس) ضلع نارائن پیٹ کے دھنواڑہ منڈل مستقر پر واقع منڈل پریشد ہائی اسکول اردومیڈیم میں یوم قومی سائنس کے موقع پر سائنس میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جسکا افتتاح کامپلیکس ہیڈ ماسٹر دھنواڑہ منڈل مسٹر رمیش شیٹی نے کیا۔ اس موقع پر دھنواڑہ منڈل کے مختلف اسکولس سے وابستہ اساتذہ ، طلباء و طالبات اور اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد نے سائینس میلہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلباء و طالبات کے بہترین مظاہرہ کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سائنس میلہ میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد دی اور ریاستی و قومی سطح کے سائنس فیئر اور انسپائر ایوارڈس مقابلوں میں کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قبل ازیں اسکول کی صدر معلمہ محترمہ افسر سلطانہ ودیگر اساتذہ نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ بعد ازآں دہم جماعت کے طلباء و طالبات کی وداعی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں مہمانان نے خطاب کرتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور تعلیمی میدان میں آگے آنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ محمد حنیف ، لکشمیا ودیگر موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *