غزہ میں جنگ بندی، قطر میں مذاکرات جاری، کسی بھی لمحے معاہدے کا امکان

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں اور صہیونی حکومت کے درمیان قطر میں مسلسل مذاکرات جاری ہیں۔

صہیونی کے ریڈیو کے مطابق حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان کسی وقفے کے بغیر مذاکرات جاری ہیں جس کے نتیجے میں کسی بھی لمحے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا اعلان متوقع ہے۔

اس سے پہلے ذرائع ابلاغ میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ دوحہ میں مذاکرات پر مامور صہیونی وفد جمعرات کو تل ابیب روانہ ہوگا اور صہیونی حکام کو مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *