ہماچل پردیش: کانگریس کے 6 باغی ارکان اسمبلی نااہل قرار، وہپ کی خلاف ورزی پر اسپیکر کی کارروائی

[]

نئی دہلی: ہماچل پردیش اسمبلی کے اسپیکر نے کانگریس کے 6 باغی ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر کے اس فیصلے کے بعد ان ارکان اسمبلی کی رکنیت بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کیونکہ ان ارکان اسمبلی نے پارٹی کے جاری کردہ وہپ کی خلاف ورزی کی۔

رپورٹ کے مطابق ان تمام ارکان اسمبلی کو دل بدل قانون کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ جن ایم ایل اے کو نااہل قرار دیا گیا ہے وہ سدھیر شرما، راجندر رانا، دیویندر بھٹو، اندر لکھن پال، روی ٹھاکر اور چیتنیا شرما ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *