[]
حیدرآباد: شہر کی ایک اسٹار ہوٹل میں پارٹی کے دوران کوکین استعمال کرنے کے کیس جس میں 3افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے،کے تناظر میں تلگو فلم کے ایک ڈائرکٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کے سامنے حاضر ہوں۔
پولیس نے چہارشنبہ کے روز بتایا کہ پولیس نے فلم ڈائرکٹر کو پارٹی میں شرکت پر سمن جاری کیا ہے۔
شہر کے تعمیری اور رئیل اسٹیٹ فرم کے ڈائرکٹر کے بشمول 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن پر گچی باؤلی کی ایک اسٹار ہوٹل کے کمرہ میں پارٹی کے دوران کوکین استعمال کرنے کا الزام ہے۔
بعدازاں ان تینوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ فلم ڈائرکٹر، اُن افراد میں شامل تھے جو پارٹی میں شریک تھے مگر یہ معلوم نہیں ہوا کہ فلمی ڈائرکٹر نے ڈرگس استعمال کیا تھا یا نہیں تاہم پولیس نے اس کیس کے ایف آئی آر میں فلم ڈائرکٹر کا نام شامل کیا ہے۔
وہ (فلم ڈائرکٹر) بھی پارٹی میں شریک تھے لیکن انہوں نے ڈرگس استعمال کیا یا نہیں، ٹسٹ کے بعد پتہ چلے گا۔