[]
نئی دہلی: ہائی کورٹ میں ملازمتیں دلوانے کا جھانسہ دے کر لوگوں کو ٹھگ لینے والے شخص کو عدالت نے 110 سال کی سزا سنائی۔ یہ واقعہ بھوپال کے جبل پور میں پیش آیا۔
پرشوتم نامی شخص نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں ملازمتیں فراہم کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے کئی افراد سے فی کس5 ہزار تا تیس ہزار روپے وصول کیے تھے، وہ یہیں پر نہیں رکا بلکہ اگے بڑھتے ہوئے اس نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے نام سے نقلی تقررات نامے بھی تیار کیے اور ان کے حوالے کر دیے۔
جب امیدواروں کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ پولیس سے رجوع ہوئے۔ اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ یہ معاملہ جبل پور سیشنس کورٹ میں زیر دوراں تھا عدالت نے ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے 110سال کی سزا سنائی اور جرمانہ عائد کیا۔