[]
حیدرآباد: آن لائن لون ایپ اگزیکٹیوز کی ہراسانی پر انجینئرنگ کے ایک طالب علم نے تلنگانہ کے ڈنڈیگل میں خودکشی کرلی۔
بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کا رہنے والا 20سالہ ایس منوج، ڈنڈیگل کے ایروناٹیکل انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ میں تیسرے سال کا طالب علم تھا۔
اطلاع کے مطابق منوج نے لون ایپس سے قرض لیا تھا اور قرض کی رقم کی اقساط کی ادائیگی سے قاصر تھاجس پر لون ایپ کے ایجنٹس نے اس کے ارکان خاندان، دوستوں اور رشتہ داروں کو فون کرتے ہوئے ہراساں کرنا شروع کردیا۔
اس پر مایوسی کے عالم میں اپنی بے عزتی محسوس کرتے ہوئے منوج نے اپنے روم میں سیلنگ فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔