حیدرآباد کے ایک ہوٹل میں ڈرگس استعمال کرتے ہوئے تین افراد پکڑے گئے _ بی جے پی لیڈر کا بیٹا بھی شامل

[]

حیدرآباد  میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے عہدیداروں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ہوٹل پر  منشیات کا استعمال کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے عہدیداروں نے منشیات کے ریاکٹ کا پتہ چلاتے ہوئے تین افراد کو شہر حیدرآباد کی ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پکڑے گئے افراد میں  سیری لنگم پلی علاقہ ککا بی جے پی لیڈر یوگانند کا بیٹا ویویکانند  بھی شامل ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے منشیات ضبط کی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ افراد کوکین کا نشہ کررہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ہوٹل میں ایک پارٹی رکھی گئی تھی جس میں 9 افراد نے شرکت کی۔لیکن دھاوے کے وقت صرف تین افراد پکڑے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا عباس نامی شخص انھیں ڈرگس سپلائی کیا تھا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *