مودی کو اتراکھنڈ کا کاپھل پسند آیا ، خط کے ذریعہ تعریف کی

[]

دہرادون: اتراکھنڈ کے اونچائی والے علاقوں میں ہونے والے کاپھل کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی مرید ہو گئے ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں خط لکھ کر اپنی دلی جذبات کا اظہار کیاہے۔

حال ہی میں وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کے ذریعے وزیر اعظم کوپیش کئے گئے اتراکھنڈ کے مشہور کاپھل کے بارے میں وزیر اعظم نے خط کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دھامی کو متعلقہ اپنے خط میں مودی نے کہاہے کہ دیو بھومی اتراکھنڈ سے بھیجے گئے رسیلے اورموسمی پھل ’کاپھل ‘ ملے۔ہماری قدرت ہمیں ایک سے بڑھ کر ایک تحفے دئے ہیں اور اتراکھنڈ تو اس معاملے میں بہت مالدار ہے، جہاں دوائیوں کی خصوصیات کے ساتھ پھل اور پھول کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ کاپھل ایسا ہی ایک پھل ہے جس کے ادویات کی خصوصیات کا ذکرآیورویدک گرنتھوں میں بھی ملتا ہے۔

خط میں مودی نے آگے کہاہے کہ کافل اتراکھنڈ کی ثقافت میں بھی رچا بسا ہے۔ اس کا ذکریہاں مختلف طرح سے یہاں کے لوک گیتوںمیں بھی پایا جاتا ہے۔ اتراکھنڈ جائیں اور وہاں ملنے والے مختلف طرح کے پہاڑی پھلوں کا مزہ نہ لیں ، تو سفر ادھورا لگتا ہے۔

گرمیوں کے موسم میں پک کر تیارہونے والے کاپھل ریاست میں آنے والے سیاحوںمیں بھی کافی مقبول ہیں۔انہوں نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے، مجھے خوشی ہے کہ کاپھل کے لئے مناسب بازاریقینی بنانے والے خوبیوں سے بھر پور اس پھل کوزیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بابا کیدار اور بھگوان بدری وشال سے اتراکھنڈ کے لوگوںکے بہبود اور ریاست کی خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔

دھامی نے وزیر اعظم کے خط کے ذریعے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان پیار بھرے لفظوں سے ہمارے تمام ریاست والوں کو حوصلہ ملا ہے ۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *