[]
خیال رہے کہ اجیت پوار دھڑا پہلے ہی اس معاملہ میں کیویٹ کی عرضی داخل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ان کا موقف ضرور سنے۔ اس کے بعد ہی حتمی فیصلہ سنایا جائے۔
مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے جمعرات کو اپنے فیصلے میں اجیت پوار کو اصل این سی پی قرار دیا تھا۔ سند رہے کہ 2023 میں این سی پی میں تقسیم کے بعد پیدا شدہ سیاسی بحران پر اجیت اور شرد دھڑے کی جانب سے عرضی داخل کی گئی تھی، جس پر گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنایا تھا لیکن اب شرد پوار نے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔