ہندوستانی نژاد امریکی جوڑا اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ مردہ پایا گیا

[]

نیو یارک: ایک ہندوستانی نژاد خاندان، جس میں 4 سالہ جڑواں بیٹے شامل ہیں، کیلیفورنیا میں اپنے گھر میں مردہ پایا گیا ہے۔  پولیس اس معاملے کی تحقیقات قتل اور خودکشی کے طور پر کر رہی ہے۔ یہ واقعہ ایسے سانحات کے سلسلے میں تازہ ترین کڑی ہے جو امریکہ میں ہندوستانی شہریوں یا ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔

این بی سی بے ایریا کی خبر کے مطابق متاثرین کی شناخت ان کے دوستوں نے آنند سجیت ہنری، اس کی اہلیہ ایلس پرینکا اور ان کے 4 سالہ جڑواں بیٹوں کے طور پر کی گئی ہے۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ متاثرین کی شناخت ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے۔

رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ واقعہ پیر کو سان میٹیو میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک 911 کال کے نتیجہ میں پولیس ان کے گھر پہنچی۔ دوست احباب اور علاقہ کے لوگوں نے انہیں کئی دن سے نہیں دیکھا تھا جس پر کسی نے پولیس نے اطلاع دی۔

پولیس نے وہاں پہنچ کر گھر کے باہر آنے والے راستوں کو چیک کیا جس پر انہیں گھر میں جبری داخلے کے کوئی نشان نہیں ملے۔

سان میٹیو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پبلک انفارمیشن آفیسر جیرامی سورت نے بتایا کہ بدقسمتی سے ہم نے چار مردہ لوگوں کو گھر کے اندر پایا۔ ایک بالغ مرد۔ ایک بالغ خاتون اور دو بچے۔

پولیس نے منگل کو بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات قتل اور خودکشی کے طور پر کی جا رہی ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق شوہر نے دسمبر 2016 میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی لیکن بظاہر اس پر عمل نہیں ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں کمسن بچے ایک بیڈروم کے اندر پائے گئے۔ بچوں کو گولی کا کوئی زخم نہیں تھا۔ بدقسمتی سے دونوں مردہ پائے گئے۔ لہذا (بچوں کی) موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے ان کا بھی پوسٹ مارٹم ہوگا۔

تحقیقات کے بارے میں براہ راست علم رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ پولیس کا خیال ہے کہ لڑکوں کو گلا گھونٹ کر مارا گیا، یا انہیں زیادہ مقدار کوئی زہریلی چیز کھلا دی گئی کیونکہ ان کے جسموں پر کسی قسم کا کوئی نشان نہیں ملا ہے۔

پولیس کے مطابق مرد اور عورت ایک باتھ روم میں پائے گئے۔ ان دونوں کو گولی لگنے کے زخم آئے تھے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *