[]
ریاض ۔ کے این واصف
انسانی صحت کے لئے سینہ بہ سینہ چلے آرہے گھریلو نسخے (ٹوٹگے) بڑے کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ پانی انسانی زندگی کی بقا کے لیے اہم ترین چیز ہیں۔ اپنی روزمرہ کی زندگی میں ضرورت کے مطابق پانی پینے سے نہ صرف ہمارے جسم کے اندرونی اور بیرونی اعضاء ٹھیک طرح سے کام کرتے ہیں بلکہ ہماری صحت کو بھی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
اسی طرح عام پانی کے علاوہ گرم پانی پینے سے بھی ہماری صحت اور جسم پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انڈین ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ نے صبح نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے فوائد بتائے ہیں جو کے مندرجہ ذیل ہیں۔
1.ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
صبح نہار منہ گرم پانی پینے سے نظامِ انہضام بہتر ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے معدہ اچھی طرح کام کرتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور ہمارا جسم غذائیت جذب کرتا ہے۔
2.قبض سے نجات ملتی ہے
صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے سے رفع حاجت کے مسائل بہتر ہوتے ہیں اور قبض سے نجات ملتی ہے۔
3.ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے
گرم پانی پینے سے ہمارا جسمانی اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔ دن کا آغاز گرم پانی کے گلاس سے کرنے سے ذہنی سکون ملتا ہے اور آرام دہ احساس حاصل ہوتا ہے۔
4.خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے
گرم پانی پینے سے جسم میں خون کا بہاؤ تیز اور بہتر ہوتا ہے۔ گرم پانی پینے سے رگیں نرم ہوتی ہیں جس سے جسم میں آکسیجن اور غذائیت خلیوں میں بہتر انداز میں داخل ہوتے ہیں۔
5.منہ کی صفائی ہوتی ہے
نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے سے منہ میں موجود بیکٹیریا ختم ہوتا ہے اور منہ کی صفائی ہوتی ہے۔ گرم پانی پینے سے مسوڑوں کی سوزش بھی کم ہوتی ہے۔