[]
ممبئ: یو پی ایس ٹی ایف نے حلال سرٹیفکیٹ کے معاملے میں ممبئی سے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اُنکے نام مولانا مدثر ،حبیب یوسف پٹیل،محمد انور خان ،محمد طاہر ہے گرفتار ملزمین ممبئی کی حلال کونسل آف انڈیا کے چیئرمین نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور خزانچی کے عہدے پر فائز تھے۔
یوپی ایس ٹی ایف نے حلال کونسل آف انڈیا کے جن 4 اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے ان پر الزام ہے کہ پیسے لے کر حلال سرٹیفکیٹ دیے جا رہے تھے۔ یوپی پولیس نے جعلی سرٹیفکیٹ دینے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی ہے جسکی وجہ سے یوپی ایس ٹی ایف نے 4 اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے
حالیہ ایف آئی آر کی خبر کے بعد جمعیت علمائے ہند حلال ٹرسٹ نے ایک بیان جاری کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حلال مصنوعات اور سرٹیفیکیشن خدمات کے بارے میں مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس کے ذریعے گردش کی گئی غلط معلومات اور لکھنؤ کے حضرت گنج میں درج ایف آئی آر کے بارے میں وضاحت جاری کی جا رہی ہے۔
جمعیت علمائے ہند حلال ٹرسٹ میں، ہمارے سرٹیفیکیشن کا عمل برآمدی مقاصد اور ہندوستان میں گھریلو تقسیم دونوں کے لیے مینوفیکچررز کی ضروریات کے مطابق ہے۔ حلال مصدقہ مصنوعات کی عالمی مطالبہ بڑے پیمانے پر ہے اور ہندوستانی کمپنیوں کے لیے ایسی سرٹیفیکیشن حاصل کرنا لازمی ہے، یہ ایک حقیقت ہے جس کی تائید ہماری وزارت تجارت، حکومت ہند نے کی ہے-