چیف منسٹر ریونت ریڈی سے گریٹر حیدرآباد کی ڈپٹی میئر سری لتا کی ملاقات

[]

حیدرآباد _ 13 فروری ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی سے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کی  ڈپٹی مئیرسری لتاشوبھن ریڈی نے آج  ملاقات کی۔ان کے ساتھ ان کے شوہر شوبھن ریڈی بھی تھے۔شوبھن بھی بی آرایس کے لیڈر ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ کچھ عرصہ سے وہ پارٹی سے ناراض ہیں۔وہ پارٹی کی سرگرمیوں سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ جلد ہی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے جس کے لئے انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ چند دن قبل میئر جی ایچ ایم سی وجیہ لکشمی نے بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *