[]
دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہردبئی میں فلائنگ ٹیکسی سروس شروع ہو گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس موضوع پر ایک بیان جاری کیا گیا ۔
دبئی فلائنگ ٹیکسی سروس فراہم کرنے والا پہلا شہر ہونے کا اعلان کرنے والے اس بیان میں کہا گیا ہے، فلائنگ ٹیکسی، جس میں ایک پائلٹ اور 4 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت ہے، کاربن کے صفر اخراج کی حامل ہے۔
بتایا گیا کہ فلائنگ ٹیکسی جس کی زیادہ سے زیادہ پرواز کی حد 161 کلومیٹر اور زیادہ سے زیادہ رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، کے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ، ڈاؤن ٹاؤن، دبئی مرینا اور پام جمیرہ مین 4 اسٹیشنز ہوں گے۔
بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پام جمیرہ کے درمیان سفر کا وقت جو کہ 45 منٹ ہے، فلائنگ ٹیکسی کے ذریعے 10 منٹ تک جائیگا۔