[]
حیدرآباد: حکومت نے جینکو کا تحریری امتحان ملتوی کر دیا ہے۔ جینکو امتحانات جو17 فروری کو منعقد شدنی تھے، کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
مختلف تنظیموں اور حکومت کے مقابلہ جاتی امتحانات کی وجہ بہت سے بے روزگار لوگوں نے حکومت سے جینکو تحریری امتحان ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی امیدواروں کی درخواست پر حکومت نے مثبت جواب دیا اور جینکوامتحان کو ملتوی کر دیا۔
امتحان کی بہت جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جایگا۔ کمپنی کی ویب سائٹ www.tsgenco.co.i پر تفصیلات سے واقفیت حاصل کی جا سکتی ہے۔