[]
مہر خبررساں ایجنسی نے العربی نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شدت آنے کے ساتھ ہی برسلز میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر آگئے اور ان حملوں کی مذمت میں مظاہرے شروع کر دئے ہیں۔
غزہ کی جنگ کو 127 دن گزرنے کے بعد بھی اس پٹی کے عوام پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملے کئے جس کے نتیجے میں اب تک 28 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے حماس کی مکمل تباہی کی غرض سے غزہ کے سرحدی شہر رفح پر حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔