کشن ریڈی نے پارٹی سے اپنی وفاداری کا اظہار کیا

[]

نئی دہلی/حیدرآباد: مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت اور تلنگانہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے نو منتخب صدر جی کشن ریڈی نے پارٹی کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وفاداری کی تصدیق کی ہے۔

ریڈی جنہیں منگل کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے تلنگانہ بی جے پی کا سربراہ مقرر کیا تھا، چہارشنبہ کو نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے ایک نظم و ضبط کے کارکن ہیں اور ہائی کمان کے فیصلوں کی پابندی کریں گے۔

ریڈی نے کہاکہ ”میں نے آج تک پارٹی سے کبھی کچھ نہیں مانگا ہے۔ مجھے پارٹی سے جو کچھ ملا ہے، اس نے مجھے دیا ہے۔ مجھے پارٹی کی طرف سے جو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ وہ 8 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے بعد تلنگانہ بی جے پی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ مرکزی وزارت میں اپنے عہدے کے تعلق سے ریڈی نے ہائی کمان کے فیصلے کی پابندی کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

اس دوران بتایا گیا ہے کہ مسٹر کشن ریڈی نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور وہ نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ہی رہے۔ توقع ہے کہ ریڈی آج شام حیدرآباد پہنچیں گے اور پارٹی قائدین سے ملاقات کریں گے تاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *