[]
حیددآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا۔ حسینیعلم پولیس کے بموجب کہ 6 سالہ لڑکی 9 فروری کو اپنے گھر کے پاس کھیل رہی تھی
کہ پڑوس میں رہنے والے 70 سالہ شخص نے بہلا پھسلا کر لڑکی کو بلایا اور اس کی عصمت ریزی کردی۔ شرمناک حرکت کے بعد لڑکی روتے ہوئے اپنے گھر آئی اور گھر والوں کو بوڑھے کی گندی حرکت کے تعلق سے بتایا۔
بچی کے ارکان خاندان نے پولیس سے رجوع ہوکر اس بات کی شکایت درج کروائی۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے آج ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔