کورٹلہ ٹاون میں این این گروپ آف کمپنیز کی جانب سے بارش کے متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم

[]

کورٹلہ _ 30 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں جمعرات کو شدید بارش اور ندی کے سیلابی پانی سے کئی مکانات میں پانی داخل ہو گیا تھا جس سے مکانات میں موجود سامان بالخصوص کھانے پینے کا سامان پانی میں بہہ گیا تھا

 

خس کے پیش نظر کورٹلہ کے این این گروپ آف کمپنیز کے بانی چیئرمین اے اے نعیم کی جانب سے کورٹلہ ٹاون کے 17ویں وارڈ میں 200 سیلاب زدگان کے خاندانوں کو 25 کلو چاول اور کھانا پکانے کے لیے تمام ضروری سامان تیار کر کے تقسیم کئے گئے ۔

 

 

انسانی ہمدردی کے اس  پروگرام میں حصہ لینے والے سوسائٹی ممبران اور نوجوان لیڈروں کو۔ این این گروپ آف کمپنیز کے بانی چیئرمین اے اے نعیم نے اظہار تشکر کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *