2 خواتین سرحد پار کرکے پاکستانی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئیں

[]

جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں ایل او سی پر واقع سلوتری گاؤں کی ایک خاتون سرحد عبور کرکے فرار ہو گئی ہے جس کی بڑے پیمانہ پر تلاش شروع کی گئی ہے۔

خاتون کے اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پونچھ کے سلوتری گاؤں کی ایک خاتون مبینہ طور پر سرحد عبور کرکے پاکستانی زیر قبضہ کشمیر پہنچ گئی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق 24سالہ شبنم دو بیٹیوں کی ماں ہے اور وہ پاکستانی زیر قبضہ علاقے بانڈی عباس پور پہنچ گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شبنم نے ایک اور خاتون کے ہمراہ بارڈر کراس کیا ہے۔

اہل خانہ نے ہندو پاک حکومتوں سے خاتون کو واپس گھر بھیجنے کی خاطر مدد مانگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے شبنم سرحد عبور کر گئی تب سے ان کی 2 بچیاں رو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پورا خاندان پریشان ہے اور وزار ت خارجہ کو اس حوالے سے فوری طورپر اقدامات کرنے چاہئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ کے کرماڑا سیکٹر سے خاتون سرحد عبور کرکے پاکستانی زیر قبضہ کشمیر پہنچ گئی ہے۔دریں اثنا پولیس ذرائع نے اس حوالے سے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *