یکساں سیول کوڈ کو مسلط نہیں کیا جاسکتا:ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈ

[]

ناگپور: پارلیمنٹ شہریوں پر یکساں سیول کوڈ مسلط نہیں کرسکتی کیوں کہ دستور میں ہر شخص کو مذہبی آزادی دی گئی ہے۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے آج یہ بات کہی جو ونچت بہوجن اگھاڑی(وی بی اے) کے صدر ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت اترکھنڈ‘ پہاڑی ریاست میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرتی ہے تو عوام کو یہ اختیار حاصل رہے گا کہ وہ اس کوڈ کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے ہیں یا اپنے مذہب (پرسنل لاء) کے مطابق۔ انہوں نے تعجب ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آیا کسی ریاست کو یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کا حق حاصل ہے۔

پرکاش امبیڈکر ناگپور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ یکساں سیول کوڈ ملک بھر میں نافذ کرنے بی جے پی زیر قیادت مرکز کی خواہش سے متعلق سوال پر امبیڈکر نے کہا کہ دستور کی دفعہ 25 اور 26 کے تحت ہر شخص کو یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ مذہبی زندگی اختیار کرے جب تک کہ یہ کسی بنیادی حقوق سے نہیں ٹکراتی۔

اس کے علاوہ حکومت اس وقت تک یکساں سیول کوڈ نافذ نہیں کرسکتی جب تک کہ وہ دستور کو مکمل طور پر تبدیل نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام پر یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ وہ چاہے تو یکساں سیول کوڈ کو قبول کریں یا پھر اپنے پرسنل لاز کو۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب پروپگنڈہ ہے اور کچھ نہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *