[]
سیول: جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے بچے پیدا کرنے پر 75 ہزار ڈالر انعام کی پیشکش کی ہے یعنی ہر ملازم کو بچے کی پیدائش پر 70 لاکھ ہندوستانی روپے ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں کم ترین شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جنوبی کوریا کی دارالحکومت سیئول میں واقع ایک تعمیراتی کمپنی نے اپنے ملازمین کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
اعلان کے مطابق کمپنی اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 100ملین کورین وان یعنی 75 ہزار امریکی ڈالر دے گی جو لگ بھگ 72 لاکھ کروڑ ہندوستانی روپے بنتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان ملازمین میں بھی 52 لاکھ 50 ہزار ڈالر تقسیم کیے جائیں گے جن کے ہاں 2021 سے اب تک بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔