[]
شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی کارگزار صدر سپریا سولے نے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ جمہوریت کا قتل ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے ایم ایل اے کی تعداد کی بنیاد پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ ہمیں اس فیصلے سے ذرا بھی حیرت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے غیر منصفانہ فیصلے سے پارٹی کو اس کے بانی سے چھین لیا ہے۔ اس معاملے میں انصاف پانے کے لیے ای سی آئی کے فیصلے کو پوری قوت کے ساتھ ہم سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔‘‘
سپریا سولے نے اپنے چچازاد بھائی اجیت پوار کا نام لیے بغیر کہا کہ ’’یہ افسوس کی بات ہے کہ یہ گھر شرد پوار صاحب کا ہے اور انہوں (اجیت پوار) نے انہیں ہی اپنے گھر سے نکال دیا ہے۔‘‘