[]
حیدرآباد: بھوک سے نڈھال نوجوان نے مردہ بلی کا گوشت کھا یا یہ افسوس ناک واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا۔ ملاپورم ضلع کے کٹی پورم بس اسٹانڈ پر نوجوان کو مردہ بلی کا گوشت کھاتا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔
کٹی پورم پولیس کے مطابق کل شام 5 بجے کے قریب ایک 27 سالہ نوجوان کو بس اسٹانڈ کے پاس مردہ بلی کا گوشت کھاتے ہوئے کرمقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولس نے وہاں پہنچ کر اس بھوکے نوجوان کو کھانا کھلایا اور اسے فوری طور پر کوزی کوڈ کے سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا۔
پولیس کو پوچھ تاچھ پر معلوم ہوا کہ اس نوجوان نے پچھلے پانچ دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا اور بھوک جب ناقابل برداشت ہوگئی تو اس نے مردہ بلی کا گوشت کھالیا۔