[]
حیدرآباد: جی ایچ ایم سی میئر گدوال وجئے لکشمی نے آج ان خبروں کی تردید کی کہ وہ بہت جلد حکمراں جماعت کانگریس میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے ہفتہ کے روز چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کے بعد وجئے لکشمی کی کانگریس میں عنقریب شمولیت کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
تاہم انہوں نے بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کی پارٹی تبدیل کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ چیف منسٹر سے صرف جی ایچ ایم سی امورپر بات چیت کرچکی ہیں۔